ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے منگل کو بتایا کہ دائت کے ایوان زیریں کی بجٹ کمیٹی کے چئیرمین، ہیروشی ناکائی، نے ایک پیکج وصول کیا ہے جس اندر سے نکلنے والی چیز انگلی کی کٹی ہوئی پور لگتی ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ پیکج جس میں پور، ایک چاقو اور ایک دھمکی آمیز خط تھا، ناکائی کے دفتر میں پیر کو دوپہر دو بجے کے قریب ایک ڈیلیوری کمپنی کے ذریعے پہنچایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کٹی ہوئی انگلی ایک بوتل میں بند تھی جو کسی نامعلوم سیال سے بھری ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق دوسری دھمکیوں کے ساتھ ساتھ خط میں یہ الفاظ بھی تھے، “خدائی عذاب آ رہا ہے،”۔
تفتیش کاروں کے مطابق، کاغذ پر ایک پنجے کا نشان بھی تھا جو خون میں ڈبو کر لگایا گیا تھا۔
ناکائی حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے رکن ہیں۔