ٹوکیو: پراپرٹی ٹائیکون مینورو موری، جو جاپان کے سب سے زیادہ بااثر ڈویلپرز میں سے تھے اور جنہوں نے چین کی اونچی ترین عمارت تعمیر کی، انتقال کر گئے ہیں۔
ان کی کمپنی کے اہلکاروں نے پیر کو کہا، کہ موری بلڈنگ کو کے چئیرمین موری پچھلی جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
کیوتو سے تعلق رکھنے والے موری نے اپنے والد تائیکیچوری کے ساتھ مل کر 1959 میں موری بلڈنگ نامی کمپنی قائم کی تھی اور 1993 میں اس کے صدر بنے، جب جاپان میں ‘بلبلہ نما’ معیشت کی وجہ سے زمین کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں۔ شہر کے اطراف میں واقع کئی عمارات پر ان کا خاندانی نام چسپاں ہے۔