چیبا: پولیس نے پیر کو کہا کہ وہ چیبا صوبے میں اتوار کی صبح یکے بعد دیگرے دو ڈکیتیاں کرنے والے دو مشتبہ افراد کی تلاش میں ہے۔
یہ دونوں ڈکیتیاں نودا اور کاشیوا کے شہروں میں ہوئیں، جن میں مجموعی طور پر سات لاکھ ین لوٹ لیے گئے۔
پولیس کے مطابق پہلی ڈکیتی تسوروہو، نودا شہر میں واقع ایک ریستوران میں ایک بجے رات کے قریب کی گئی۔ ایک آدمی نے خاتون ملازم کو چاقو سے دھمکایا اور کیش رجسٹر میں سے چار لاکھ ین لے کر بھاگ نکلا۔
قریباً ایک گھنٹہ بعد، اکیبونو، کاشیوا میں ایک ہوٹل کی خاتون ڈیسک کلرک کو چاقو سے مسلح آدمی نے دھمکایا جس نے اپنے آپ کو مہمان ظاہر کیا تھا۔ آدمی نے خاتون کو ایک ٹوائلٹ میں مقفل کر دیا اور کیش رجسٹر سے تین لاکھ ین چرا لیے۔
پولیس کے مطابق، نودا کی ڈکیتی میں ملوث آدمی 180 سینٹی میٹر لمبا، پتلا اور کالی ٹوپی پہنے ہوئے تھا۔ کاشیوا کی ڈکیتی میں ملوث شخص کا حلیہ 170 سینٹی میٹر قد، 50 کے پیٹے میں عمر اور سفید ماسک بتایا گیا ہے۔