یو ٹیوب پر پوسٹ کرنے پر فیراری کی تیز ڈرائیونگ کرنے والا گرفتار

ٹوکیو: ایک شیخی خورا فیراری ڈرائیور، جس نے اپنی سپر کار کو جاپان میں حد رفتار سے تین گنا زیادہ چلانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی تھی، ممکنہ طور پر اب جیل کی ہوا کھائے گا۔ اس ویڈیو کو ناپسند کرنے والے ناظرین نے پولیس کو اس بارے میں اطلاع دے دی تھی۔

50 سالہ اس ڈاکٹر نے ایک چھ منٹ طویل ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں وہ اپنی اطالوی فیراری 458 کو فوکوکا میں سے ڈرائیو کر رہا تھا، جبکہ پولیس نے بتایا کہ وہ حد رفتار سے 84 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار سے ڈرائیو کر رہا تھا۔

جاپان میں حد ہائے رفتار اکثر کم ہوتی ہیں، جہاں شہری سڑکوں پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔

آدمی اس کار کو صرف 124 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا جس کی آفیشل حد رفتار 325 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے، تاہم مقامی میڈیا کے مطابق اس نے پولیس کو بتایا: “میں تو صرف لوگوں کو سمجھانا چاہتا تھا کہ فیراری کی خوبصورتی کیا ہے،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.