یاہو نے فیس بک پر پیٹنٹ خلاف ورزی کا مقدمہ کر دیا

سان فرانسسکو: یاہو نے پیر کو کیلی فورنیا کی عدالت میں فیس بک کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں سوشل نیٹ ورکنگ کے دیو فیس بک پر انٹرنیٹ کی اولین کمپنیوں میں سے ایک یاہو نے 10 پیٹنٹس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ کیلی فورنیا کے شمالی ضلع کی ضلعی عدالت میں دائر شدہ مقدمے میں فیس بک پر کئی سارے معاملات میں پیٹنٹ خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس میں اشتہار دکھانا، پرائیویسی اور پیغام رسانی (میسجنگ) بھی شامل ہیں۔

“یاہو نے گزرے سالوں میں تحقیق و تیاری پر اچھی خاصی مقدار میں سرمایہ کاری کی ہے، جس کا نتیجہ ٹیکنالوجی کی پیٹنٹ شدہ ایجادات کی صورت میں نکلا ہے جسے دوسری کمپنیوں نے لائسنس پر (یاہو سے) حاصل کیا ہے،” یاہو نے ایک بیان میں کہا۔

فیس بک، جو 2004 میں یاہو کے قیام کے ایک عشرے بعد قائم کی گئی تھی، نے یاہو کے اقدام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

“فیس بک کا پورا سوشل نیٹورک ماڈل، جو صارفین کو پروفائل بنانے اور انہیں دوسری چیزوں ، اشخاص اور کاروبار سے منسلک کرنے کی اجازت دیتا ہے، یاہو کی پیٹنٹ شدہ نیٹورکنگ ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے،” یاہو نے اپنے بیان میں کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.