جاپان نے لندن اولمپکس کے لیے میراتھون ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا

ٹوکیو: یوشیمی اوزاکی ان تین خواتین میں شامل ہیں جنہیں جاپان نے پیر کو لندن میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت کرنے والے میراتھون اسکواڈ میں نامزد کیا۔

اوزاکی، جنہوں نے اتوار کو ناگویا میں ہونے والی میراتھون دوڑ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، کے ساتھ لندن میں اوساکا کی زنانہ میراتھون کی فاتح ریسا شیگی موتو اور ریوکو کیزاکی، جنہوں نے یوکوہاما کی زنانہ میراتھون میں فتح حاصل کی، شامل ہوں گی۔

جاپان کی مردانہ میراتھون ٹیم اراتا فوجیوارا، جو ٹوکیو کی میراتھون میں دوسرے نمبر پر آئے، کے ساتھ ساتھ ریو یاماموتو اور کینتارو ناکاموتو، جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں لاکی بیوا میراتھون میں بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی، شامل ہوں گے۔

میزوکی ناگوچی کی طرف سے ایتھنز اولمپکس 2004 کی زنانہ میراتھون میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد اس بار بھی جاپان کی کوشش ہو گی کہ سونے کا تمغہ حاصل کیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.