پے پال نے ڈیجیٹل والٹ متعارف کروا دیا

سان فرانسسکو: پے پال نے منگل کو ڈیجیٹیل والٹ سروس کا بہتر شدہ ورژن متعارف کروایا جو چھوٹے کاروباروں کو اسمارٹ فونز کے ذریعے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ادائیگیاں قبول کرنے کی سہولت دے گا۔

مئی سے منظر عام پر آنے والی پے پال کی ڈیجیٹل “والٹ” سروس کی بہتریوں میں یہ سہولت شامل ہو گی کہ اسٹور سے خریداری کر لی جائے لیکن یہ فیصلہ چاہے کئی دن بعد کیا جائے کہ کونسے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرنی ہے۔

“ہم نے پے پال ڈیجیٹل والٹ کو دوبارہ ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے،” کمپنی کے گلوبل پراڈکٹ اینڈ ایکسپیرئنس کے نائب صدر سام شراؤگر نے کہا۔

“اس کا مطلب صرف موبائل فون میں والٹ کا اضافہ کرنا ہی نہیں،” انہوں نے بظاہر گوگل والٹ ادائیگی کے نظام پر چوٹ کرتے ہوئے کہا جو گوگل نے کچھ اعلی درجے کے اسمارٹ فونز میں متعارف کروایا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.