جاپان، امریکہ اور یورپی یونین چین کے ساتھ نایاب دھاتوں کے تنازع کو ڈبلیو ٹی او میں لے گئے

جنیوا: جاپان، امریکہ اور یورپی یونین منگل کو چین کے خلاف اتحاد کرتے ہوئے نام نہاد نایاب دھاتوں کے تجارتی تنازعے کو عالمی تجارتی تنظیم میں لے گئے۔ یہ تنازعہ ہائی ٹیک انڈسٹری کی تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

واشنگٹن میں صدر باراک اوباما نے برآمدات محدود کرنے پر سخت تنقید کی اور بیجنگ پر تجارتی قوانین توڑنے کا الزام عائد کیا۔

اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے 17 نایاب ارضی عناصر کے ساتھ ساتھ ٹنگسٹن اور مولیبڈیم کی برآمد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وئی من نے کہا تھا، “ماحولیاتی تحفظ اور مستحکم ترقی کے حصول کے لیے چین نایاب ارضی دھاتوں کی برآمد پر انتظامی پالیسیاں نافذ کرتا ہے،”۔ تجارتی نمائندے رون کرک نے کہا “چونکہ چین اس کلیدی خام مال کا عالمی پیدا کار ہے، اس لیے یہ چین سے باہر اس خام مال کی قیمت میں مصنوعی اضافہ اور چین کے اندر اس کی قیمت میں کمی نقصان دہ پالیسی ہے،”۔

“ہم چاہتے ہیں کہ ہماری کمپنیاں وہ مصنوعات یہاں امریکہ میں تیار کریں، لیکن یہ کرنے کے لیے امریکی تیار کنندگان کو نایاب ارضی مادوں تک رسائی درکار ہے، جو چین فراہم کرتا ہے،” اوباما نے منگل کو کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.