چیگا: حکام نے پیر کو کہا کہ ناگاریاما، صوبہ چیبا میں ایک پولیس ریکروٹ کوما میں ہے، جس کی وجہ بادی النظر میں اس کا خودکشی کےلیے پولیس کوبن میں خود کو سر میں گولی مارنا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ پولیس والے نے پچھلے ماہ پولیس اکیڈمی سے تربیت مکمل کی تھی اور اسے مینامی-ناگاریاما اکیمائے کوبن پر تعینات کیا گیا تھا، جہاں اتوار کی دوپہر قریباً سوا ایک بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ خیال ہے کہ مذکورہ افسر کے علاوہ موقع پر موجود دوسرا پولیس افسر ایک 30 سالہ سارجنٹ تھا، اور ایک کونسلر جس نے خودکشی کرنے والے کو دریافت کیا۔
دونوں آدمیوں نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ افسر نے انہیں بتایا تھا کہ وہ دوسری منزل پر کچھ فارم لینے جا رہا ہے۔ کچھ ہی لمحات بعد ایک گولی کی آواز سنی گئی۔ کونسلر سیڑھیوں کے ذریعے اوپر کیا جہاں اس نے اس آدمی کو سر میں گولی مارنے کی وجہ سے خون میں لت پت پایا۔
پولیس اس وقت اس واقعے کی وجوہات کا پتا چلانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔