کینیڈا کے وزیر اعظم تھائی لینڈ، جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر سئیول میں نیوکلیئر سمٹ میں شرکت کرنے سے قبل اس ہفتے تجارتی بات چیت کے لیے تھائی لینڈ اور جاپان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے ساتھ ان کے غیر ملکی امور اور تجارت کے وزرا کے ساتھ ساتھ کاروباری عہدیداروں کا وفد بھی ہو گا۔

25 اور 26 مارچ کو ہارپر جاپان کا تیسرا دورہ کریں گے جو کہ کینیڈا کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

“ہم خاص طور پر ایشیا پیسفک کے علاقے میں تجارت بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم چین کے دورے سے قبل اس دورے پر جا رہے ہیں،” ہارپر کے ترجمان اینڈریو مک ڈوگل نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.