ٹوکیو: جاپان کی مقبول عام پاپ اسٹارز میں سے ایک نے بدھ کو کہا ہے کہ اس نے اپنے سے قریباً 20 سال جونئیر موسیقار سے شادی کر لی ہے، جس سے ملک کے مرچ مصالحہ قسم کے اخباروں میں تھرتھلی مچ گئی ہے۔
46 سالہ میوا یوشیدا جو پوری دنیا میں پانچ کروڑ البم کی تعداد میں فروخت ہونے والے گانے “ڈریمز کم ٹرو” کی لیڈ سنگر ہیں، نے اپنے نیویارک سے تعلق رکھنے والے بلاگ میں کہا کہ انہوں نے 27 سالہ جوآن سے رشہ باندھ لیا ہے، جو راک بینڈ “فزی کنٹرول” کے لیڈ سنگر ہیں۔
“مجھے آج آپ کو کچھ بتانا ہے۔ “آپ کو پتا ہے کیا ہوا، میں نے 8 مارچ کو جوآن سے شادی کر لی،” اس نے لکھا۔
یوشیدا، جو اب بھی جاپانی خواتین پرستاروں میں بہت مقبول ہیں، نے دو عشروں سے بھی قبل دوگانے “ڈریمز کم ٹرو” میں فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ رومانوی گیتوں کی وجہ سے بینڈ کو پورے مشرقی ایشیا میں پرستاروں کی دولت حاصل ہوئی۔
گلوکارہ کا ایک میوزک ویڈیو ڈائریکٹر کے ساتھ 2007 تک تعلق تھا لیکن وہ 33 سال کی عمر میں کینسر سے وفات پا گیا تھا۔
اس نے فنکاراؤں کی اس لمبی فہرست میں شمولیت اختیار کر لی ہے جنہوں نے اپنے سے اچھے خاصے چھوٹے مردوں سے شادی رچائی۔