چیبا: چیبا سے تعلق رکھنے والی سوشی ریستورانوں کی ایک چین حالیہ ڈکیتیوں کے سلسلے کے بعد اپنے عملے کو جرم سے بچنے کے طریقوں کی تربیت دے رہی ہے۔
کوزو سوشی ریستوران چین اپنے عملے کو سکھا رہی ہے کہ پولیس ایمرجنسی آپریٹر کو کس طرح ڈکیت کے حلیے کے بارے میں بتایا جائے۔ پچھلے سال نومبر سے اب تک چین پر سات مرتبہ ڈاکہ پڑنے کے بعد یہ تربیت متعارف کروائی گئی ہے۔
ڈکیتیوں کے سلسلے میں چیبا پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس نقطے پر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں کہ یہ ساتوں ڈکیتیاں ایک ہی شخص یا ایک ہی گروہ کے ممبران نے سرانجام نہ دی ہوں۔