ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو نے بدھ کو ملکہ مچیکو کے ہمراہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے شاہی محل ٹوکیو میں ملاقات کی۔ دن کے آغاز میں، امیر اور ولی عہد شہزادہ نارو ہیتو نے محل میں ہونے والی خیرمقدمی تقریب کے موقع پر گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
اس ملاقات کے دوران، امیر نے شہنشاہ کے لیے دل کی بائی پاس سرجری کے بعد جلد صحت یابی کی خواہشات کا اظہار کیا۔ منگل کو شہنشاہ کے سینے کی بائیں طرف سے سیال مادہ نکالا گیا تھا جبکہ وہ صحتیابی حاصل کر رہے ہیں۔
ان کی غیرموجودگی میں ان کی زیادہ تر سرکاری ذمہ داریاں ولی عہد نبھا رہے ہیں۔ بدھ کی رات ولی عہد امیر کے اعزاز میں عشائیے کی میزبانی کریں گے۔ وزیر اعظم یوشیکو نودا بھی اس میں شرکت کریں گے۔