اولمپس کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے بورڈ پر نظرثانی کا مطالبہ

ٹوکیو: جاپان کی اسکینڈل زدہ فرم اولمپس کے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے قرض خواہ بینکوں کی طرف سے “غیر ضروری دباؤ” کو بنیاد بناتے ہوئے بورڈ کی نئی تعیناتیوں پر نظر ثانی کا کہا ہے۔

کمپنی کو ایک کھلے خط میں نو اداراتی سرمایہ کار، جو مجموعی طور پر 30 فیصد حصے کے مالک ہیں، نے کہا کہ بورڈ کی سربراہی کے لیے “آزاد” چئیرمین منتخب کیا جانا چاہیے جو بورڈ کے مفادات کی نمائندگی کرے۔

“اگرچہ حصص داران اور ملازمین دونوں کا اہم ترین مقصد کمپنی کی بطور آزاد اکائی نمو اور ترقی ہے، قرض خواہوں کو “پہلی فکر اولمپس کی موجودہ بیلنس شیٹ ہونی چاہیے،” خط میں کہا گیا۔

اولمپس نے آخر کار غلط کاری کا اعتراف کر لیا تھا اور پھنسنے والے کئی ایک اعلی عہدیدار نکال دئیے گئے۔

طبی سامان اور کیمرہ ساز کمپنی نے 20 اپریل کو ہونے والی حصص داران کی ایک غیر معمولی میٹنگ میں منظوری کے لیے 11 اراکین پر مشتمل بورڈ نامزد کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.