ٹوکیو: جاپان نایاب ارضی دھاتوں کے حصول کے متبادل طریقے تیار کرنے کے معاملے پر یورپی یونین اور امریکہ کی ایک میٹنگ کی میزبانی کرے گا چونکہ چین کی طرف سے ان کلیدی دھاتوں پر کنٹرول بڑھانے سے ان کی فراہم مکمل ختم ہونے کے خدشات موجود ہیں۔
جاپان کی وزارت صنعت نے کہا کہ 28 مارچ کو ٹوکیو میں ہونے والی بات چیت میں حکومتی اہلکار، محققین اور کاروباری لیڈران بھی ان اجناس پر اپنی انحصاریت کم کرنے اور بازیافتگی کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔
“حالیہ سالوں میں نایاب ارضی عناصر کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے رجحان سے معاملات اعلی ٹیکنالوجی پر مشتمل مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے لیے انتہائی غیر مستحکم بنیاد کی فراہمی کی طرف چلے گئے ہیں،” وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا۔ انرجی سیکرٹری اسٹیون چو، یورپی یونین کے جاپان کے لیے سفارت کار ہانس دائیتمر شویزگٹ، اور جاپانی وزیر صنعت یوکیو ایدانو مذاکرات میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔ صدر باراک اوباما نے 13 مارچ کو نایاب ارضی دھاتوں کی برآمدت محدود کرنے پر چین پر سخت تنقید کی تھی، جبکہ امریکہ، یورپی یونین اور جاپان نے ڈبلیو ٹی او میں ایک مشترکہ شکایت درج کروا دی ہے۔