چو متسوئی کی طرف سے بھیدیانہ لین دین

ٹوکیو: چومتسوئی ایسٹ ٹرسٹ اور بینکنگ نے بدھ کو اعتراف کیا کہ اس کا عملہ بھیدیانہ لین دین میں ملوث رہا ہے، جبکہ اس سے قبل ایک مالیاتی نگران ادارے نے حکومت پر زور دیا تھا کہ اس فرم کو جرمانہ کیا جائے۔

سیکیورٹیز اینڈ سرویلنس کمیشن نے کہا کہ اس بڑے ٹرسٹ بینک نے 2010 میں ایک اور بروکیج ہاؤس کے ملازم، جو کہ سودے میں شامل تھا،  کے ذریعے پتا لگایا تھا کہ انرجی فرم انپیکس کارپ حصص متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

“معاہدے کا باضابطہ اعلان ہونے سے سات دن قبل، چو متسوئی نے انپیکس کے 210 حصص 101 ملین ین (1.2 ملین ڈالر) کی قیمت میں فروخت کر دئیے”، کمیشن نے ایک بیان میں کہا۔

“فرم نے اس کے بعد ان حصص کو کم قیمت میں واپس خرید لیا جس سے اسے غیر ملکی صارفین کے ایک فنڈ کے سلسلے میں 14 ملین ین (بارہ لاکھ ڈالر) کا غیر قانونی منافع ہوا”، چو متسوئی فرم کے صدر نے کہا۔

“ہمیں اندرونی طور پر نگرانی کے سلسلے میں مسئلہ درپیش تھا،” کین سومیدا نے پریس کانفرنس کو بتایا، جہاں انہوں نے فرم کے کسٹمرز اور حصص داران سے معذرت کی۔

کمیشن نے مالیاتی خدمات کی ایجنسی سے کہا ہے کہ فرم پر جرمانہ کرے، جو کہ نگران ادارے کی طرف سے حصص کی غیر قانونی تجارت کی عرصہ دراز سے گرم افواہوں کے بعد دی جانے والی پہلی سزا ہو گی۔

چو متسوئی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ تفتیش کے ساتھ “مکمل تعاون” کر رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.