گیمبا کا چین اور بھارت پر ایرانی تیل کی درآمدات کم کرنے پر زور

ٹوکیو: جاپان نے بدھ کو کہا کہ چین اور بھارت کو تہران پر اس کے متنازع ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں دباؤ مزید بڑھانے کی عالمی کوششوں کے حصے کے طور پر پیچھے ہٹنا اور ایرانی تیل کی درآمدات کم کرنی چاہئیں۔

وزیر خارجہ کوئی چیرو گیمبا کے خیالات اس وقت سامنے آئے ہیں جب قدرتی وسائل کے معاملے میں غریب جاپان نے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی درآمدات میں “خاصی” کمی جاری رکھے گا۔

اس سے پہلے امریکہ کی طرف سے یورپی یونین کے کچھ رکن ممالک اور جاپان کو پابندیوں سے مستثنی قرار دیا گیا تھا، اور اسلامی جمہوریہ کے تیل پر انحصار کم کرنے پر ان ممالک کی تعریف کی گئی تھی۔

تاہم دنیا میں توانائی کا سب سے بڑے صارف چین، اور بھارت نے ابھی مغربی اقدامات کا حصہ بننے سے انکار کیا ہے۔

“میرا خیال ہے کہ ہمیں چین اور بھارت کے ساتھ اچھی طرح پیغام رسانی اور نقطہ نظر کا تبادلہ کرنا ہو گا، تاکہ (ایران پر) پابندیاں مزید موثر انداز میں کام کریں،” گیمبا نے ٹوکیو میں صحافیوں کو بتایا۔

امریکی پابندیاں ایران سے تجارت کرنے والے مالیاتی اداروں کو امریکہ میں کام کرنے سے روکتی ہیں، جس سے انہیں اسلامی جمہوریہ یا دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور بینکاری کی سپر پاور میں سے ایک کو چننا پڑتا ہے۔

ایران کہتا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، تاہم اسرائیل اور کئی دوسرے مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ یہ قدامت پرست ریاست ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.