شمالی کوریا کے راکٹ داغنے کی وجہ سے حکومت نے وزیر اعظم کی چیری بلاسم پارٹی منسوخ کر دی

ٹوکیو: حکومت نے 12 سے 16 اپریل کے درمیان شمالی کوریا کے پلان شدہ راکٹ داغنے کی وجہ سے وزیر اعظم یوشیکو کی 14 اپریل کو منعقد ہونے والی چیری بلاسم پارٹی منسوخ کر دی ہے۔

وزیر اعظم کی چیری بلاسم پارٹی ایک سالانہ تقریب ہوتی ہے جس میں سینکڑوں اعلی درجے کے مہمان اور شخصیات مدعو ہوتی ہیں۔ یہ دعوت پچھلے سال بھی 11 مارچ کی آفت سے مرنے والوں کے احترام میں منسوخ کر دی گئی تھی۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ شمالی کوریا کے راکٹ داغنے کے وقت کابینہ کے وزرا اور اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے (جس کی وجہ سے پارٹی منسوخ کی گئی)۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.