یاماناشی میں کار حادثے میں ہائی اسکول کی دو لڑکیاں ہلاک

یاماناشی: پولیس نے جمعے کو کہا کہ فوئی فوکی شہر، صوبہ یاماناشی میں ایک کار ہائی وے کے سائن سے ٹکرانے کی وجہ سے دو ہائی اسکول کی لڑکیاں ہلاک جبکہ تین دوسرے طلبا زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ جمعرات کی صبح چھ بجے کے قریب پیش آیا۔ ٹی وی آساہی کی رپورٹ کے مطابق دو ہائی اسکول کے لڑکے اور تین لڑکیاِں، تمام کی عمر 18 سال، اس کار میں موجود تھے۔ دو طلبا نے حال ہی میں امتحان پاس کیے تھے۔ پولیس نے کہا کہ یہ گروپ ایک گیم سینٹر سے واپس آ رہا تھا جہاں وہ پچھلی رات 11 بجے سے تھے۔

پولیس نے کہا ہے کہ بادی النظر میں کار تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.