چیبا: نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعرات کو کہا کہ چیبا کی صوبائی پولیس نے پچھلے دسمبر میں ایک جانے پہچانے عادی قاتل بارے ایک رپورٹ کو دو ہفتوں سے زائد عرصہ نظر انداز کیے رکھا اور اس کے بجائے ہوکائیدو میں تین دن کے سیر سپاٹے پر چلے گئے۔ اس عادی قاتل نے مبینہ طور پر اس کے تھوڑے ہی عرصے بعد دو خواتین کو قتل کیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ناگاساکی، چیبا اور میئے صوبوں کے اہلکاروں نے اس ماہ کے شروع میں قاتل کو دو خواتین کو قتل کرنے سے نہ روک سکنے پر عوامی طور پر معذرت کی ہے۔ پولیس کے مطابق، عادی قاتل تسو تسوئی نے لڑکی کو کئی بار ٹیلی فون اور ای میل کے ذریعے تنگ کیا جبکہ پولیس نے اسے دوسری بار بھی وارننگ ہی دی کہ لڑکی کو تنہا چھوڑ دے۔
نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ چودہ ہزار سے زائد عادی قتل اور حراساں کرنے کے واقعات مسلسل چوتھے سال بھی پولیس کو رپورٹ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ان میں سے 1343 کیسوں میں پولیس وارننگ یا باز رہنے کے احکامات جاری کیے گئے۔