ڈوکومو ایکس آئی ایل ٹی ای سروس کے وصول کاروں کی تعداد 2 ملین سے بڑھ گئی

ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو انک نے جمعے کو کہا کہ آج ان کے ایکس آئی (جسے ‘کروسی’ پڑھا جاتا ہے)، جو کہ کمپنی کی تیز ترین رفتار والی موبائل ایل ٹی ای سروس ہے جو 75 میگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار مہیا کرتی ہے، کے وصول کاران کی تعداد دو ملین کی حد پار کر گئی۔

کروسی یا ایکس آئی 24 دسمبر 2010 کو جاری کی گئی تھی اور ایک سال بعد 25 دسمبر 2011 کو اس نے ایک ملین وصول کاروں کی حد پار کی۔ تب سے اس کے وصول کاروں کی تعداد صرف تین مہینوں میں دوگنا ہوگئی ہے، جس کی وجوہات میں نومبر 2011 میں ایکس ای سے مطابقت پذیر اسمارٹ فونز کا متعارف کروایا جانا بھی شامل ہے۔

ڈوکومو نے کہا کہ وصول کاروں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے چونکہ وہ ایکس آئی سے مطابقت پذیر  مزید آلات و خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا جیسا کہ اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور ڈیٹا کی ترسیل وصولی کے آلات اور وائی فائی راؤٹر، اور اس کے ساتھ ساتھ مفید سروسز جیسا کہ ایکس آئی ٹاک 24، جو ڈوکومو کے ایکس آئی مطابقت پذیر اسمارٹ فونز کے مابین مفت اور لامحدود وائس کالز کی سہولت دیتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.