نودا پیر اور منگل کو سئیول میں دو روزہ ایٹمی سلامتی سمٹ میں شرکت کریں گے

ٹوکیو: چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے جمعے کو کہا کہ وزیر اعظم یوشیکو نودا سئیول میں پیر اور منگل کو ہونے والے ایٹمی سلامتی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

نودا نے اس مہینے کے شروع میں کہا تھا کہ ان کی شرکت اس بات سے مشروط ہو گی کہ مالی سال 2012 کا بجٹ دائت سے منظور ہوا ہے یا نہیں۔ تاہم وہ اس ہفتے کے آخر تک موخر ہو جانے کی توقع ہے۔

سمٹ کا مقصد عالمی حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنا، ایٹمی دہشت گردی کا تدارک اور جاپان کے فوکوشیما بحران کے بعد نیوکلیر انڈسٹری پر عوامی اعتماد کو بحال کرنا ہے۔

نودا کی طرف سے ایٹمی بجلی گھروں کی حفاظت بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی توقع ہے، جیسا کہ ہنگامی بیک اپ نظاموں کو ایٹمی بجلی گھروں سے ذرا پرے نصب کرنا جیسی تجاویز۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.