اے آئی جے پر پنشن فنڈ گنوانے پر چھاپہ

ٹوکیو: جاپانی کی سیکیورٹیز کی نگران ایجنسی نے جمعے کو ٹوکیو کی ایک سرمایہ کار کمپنی کے دفترپر چھاپہ مارا جس پر 109.2 ارب ین کے پنشن فنڈ کھونے اور گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے کارکردگی بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کا الزام ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج سرویلنس کمیشن کے اہلکاروں نے اے آئی جے انویسٹمنٹ ایڈوائزر کے ہیڈ آفس کی تلاشی لی۔

اے آئی جے انویسٹمنٹ نے اطلاعات کے مطابق برسوں اپنے گاہکوں سے جھوٹ بولا، اپنی سالانہ آمدن کو 240 فیصد تک بڑھتا ہوا بتایا اور کارپوریٹ پنشن فنڈز کے ساتھ معاہدے کرتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری کی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا۔

جیمی کی مالیاتی خدمات کی ایجنسی نے جمعے کو اپنے رجسٹر سے اے آئی جے کا نام بطور سرمایہ کاری مشیر خارج کر دیا اور اس کی ملحقہ کمپنی آئی ٹی ایم سیکیورٹیز کو چھ ماہ میں اپنے آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.