سائیتاما: یاکلٹ ڈرنکس پہنچانے والی ایک خاتون نے جمعرات کو پولیس کو کچھ غلط ہونے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے اروما، صوبہ سائیتاما میں ایک 75 سالہ خاتون کو مردہ حالت جبکہ اس کے ذہنی معذور 45 سالہ بیٹے کو انتہائی لاغر حالت میں ان کے گھر سے برآمد کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ یاکلٹ کی ملازمہ نے انہیں بتایا کہ اخبار کئی دنوں سے اٹھایا نہیں گیا تھا اور ایک ہفتہ پہلے جب وہ خاتون نظر آئی تو اس کی طبیعت ٹھیک نہیں لگتی تھی۔
پولیس نے کہا کہ بادی النظر میں خاتون کی کسی نامعلوم بیماری سے موت واقع ہوئی اور اسے پہلی منزل پر پایا گیا۔ اس کا بیٹا، جو اپنے آپ کو کھلا پلا نہیں سکتا، دوسری منزل پر اپنے بیڈ پر لیٹا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق، اسے ہسپتال لے جایا گیا اور اب وہ بہتر حالت میں ہے۔