53 سالہ ڈرائیور کو ساگامی لائن پر ساگاساکی اور ہاشیموتو کے مابین جمعرات کو دوپہر دو بجے کے قریب ایک چار ڈبوں والی مسافر ٹرین چلاتے ہوئے موبائل استعمال کرتے دیکھا گیا۔
جے آر نے کہا کہ ایک مرد مسافر نے ڈرائیور کو اپنا سیل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور جب اسٹیشن پر ٹرین رکی تو اسے سرزش کی۔ ڈرائیور نے شفٹ ختم ہونے پر اپنے افعال کی رپورٹ باس کو دی۔
جے آر کا کہنا ہے کہ کسی ڈرائیور کی طرف سے سیل فون کو کام پر ساتھ لے کر آنا کمپنی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور تمام جے آر ڈرائیوروں کو ان قوانین کی یاد دہانی کروائی جائے گی اور ایسے واقعے کی دوبارہ روک تھام کے لیے احتیاط سے نگرانی کی جائے گی۔ جے آر کے ایک ترجمان نے کہ جے آر کی حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی پر اس آدمی کے خلاف انضباطی کاروائی کی گئی ہے۔
کانتو ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ بیورو نے جے آر پر زور دیا کہ وہ مزید اقدامات کرے تاکہ ڈرائیور قوانین پر عمل پیرا رہیں اور کہا، “اس قسم کا رویہ سنجیدہ حفاظتی لغزش اور انتہائی قابل افسوس بات ہے،”۔