کاگوشیما: پولیس نے اتوار کو ایک 37 سالہ عورت کو حراست میں لیا جس نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو ہفتے کی سہ پہر کاگوشیما میں واقع اپنے گھر میں گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ عورت جس کی شناخت ساتومی فوکوتومی کے طور پر ہوئی ہے، نے مبینہ طور پر اپنے 10 اور 8 سال کے بیٹوں اور 4 سالہ بیٹی کو مار ڈالا۔ اس کا 39 سالہ خاوند اس وقت کام پر تھا اور اس نے شام آٹھ بجے گھر واپس آنے پر ان کی لاشیں دریافت کیں۔
پولیس نے کہا کہ عورت نے بظاہر خود کشی کی کوشش میں اپنی کلائیاں کاٹ لی تھیں لیکن اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو مار کر اپنے بچوں سے ملنا چاہتی تھی۔ ابھی تک مشتبہ نے قتل کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔
ہمسائیوں نے ٹی وی میڈیا کو بتایا کہ وہ ان قتلوں پر حیران رہ گئے اور کہا کہ یہ خاندان خوش باش لگتا تھا۔