ٹوکیو: جاپان اور کینیڈا نے باضابطہ طور پر آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا ہے جو متوقع طور پر ٹوکیو اور گروپ ایٹ کی بڑی معاشی طاقتوں میں سے ایک ملک کے مابین پہلا ایسا معاہدہ ہو گا۔
اس معاہدے کا اعلان جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نودا اور ان کے کینیڈین ہم منصب اسٹیفن ہارپر نے ٹوکیو میں کیا۔
جاپان اور کینیڈا، جس کے پاس وسائل کی افراط ہے، نے اس ماہ ایک تجارتی معاہدے پر فزیبلٹی پر مشترکہ تحقیق سر انجام دی ہے اور قرار دیا کہ “دونوں معیشتیں زیادہ تر ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرنے والی ہیں”۔
ہارپر ہفتے کی شام ٹوکیو پہنچے اور انہوں نے جاپان کے شمال مشرقی علاقے کا دورہ کرنا تھا جو پچھلے سال مارچ میں بڑے پیمانے سے زلزلے و سونامی سے متاثر ہوا تھا، جبکہ اس کے بعد وہ نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں شرکت کے لیے سئیول کا سفر کریں گے۔