سونامی میں گمشدہ ماہی گیر کشتی مغربی کینیڈا کے قریب دریافت

وینکوور: حکام نے ہفتے کو بتایا کہ پچھلے سال جاپان میں بڑے پیمانے کے سونامی میں گم ہونی والی ایک ماہی گیر کشتی کینیڈا کی مغربی ساحلی پٹی کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ترجمان ساؤ ساؤ لیو نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہوائی جائزے سے پتا چلا ہے کہ کوئی بھی کشتی پر موجود نہیں ہے۔

ٹرانسپورٹ کینیڈا نے کہا کہ 65 میٹر (210 فٹ) لمبے جہاز کو کینیڈین فورسز کے طیارے نے معمول کی نگرانی کی پرواز کے دوران دریافت کیا، اور اس کے جاپانی مالک کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

یہ جہاز سب سے پہلی اور سب سے بڑی چیز ہے جس نے 11 مارچ کے تباہ کن زلزلے و سونامی کے بعد جاپان سے شمالی امریکہ کی طرف مصدقہ طور پر بحر الکاہل کو پار کیا ہے۔

ہوائی میں موجود بحری محققین سونامی کے ملبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جس کے بارے میں پہلے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ وہ اگلے سال کے شروع میں شمالی امریکہ کے مغربی ساحل تک پہنچے گا۔

اس ماہ کے شروع میں، کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا اور امریکہ کی مغربی ریاستوں واشنگٹن، اوریگون اور کیلیفورنیا نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ ان کے ساحلوں تک پہنچنے والے سونامی ملبے کا انتطام مل جل کریں اور جذباتی اہمیت کی حامل اشیا جاپان کو واپس کی جائیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.