سان فرانسسکو: گوگل نے پیر کو کہا کہ وہ اپنی خودکار تکمیل کی سہولت میں تبدیلی پیدا کرنے کے جاپانی عدالتی حکم نامے کا جائزہ لے رہا ہے، جس میں ایک آدمی نے شکایت کی تھی کہ یہ سہولت اسے غلط طور پر جرائم سے منسوب کر رہی ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن نے اس وقت بیان جاری کیا تھا جب اس آدمی کے وکیل، ہیرویوکی تومیتا، نے جاپان میں میڈیا کو بتایا کہ گوگل کو جاپان میں یہ سہولت منقطع کرنے کا حکم دیا گیا ہے چونکہ یہ اس آدمی کی پرائیویسی میں مداخلت کرتی ہے۔
“ایک جاپانی عدالت نے عبوری حکم جاری کیا ہے جس میں گوگل کو خودکار تکمیل (آٹو کمپلیٹ) میں سے مخصوص اصطلاحات حذف کرنے کی درخواست کی گئی ہے،” کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کمپنی نے پیر کو تصدیق کی۔