ٹوکیو(رپورٹ شاہد مجید)
ٹوکیو کے مشہور یو بو گی پارک میں سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کے زیر اہتمام
ایک پاکستان بازار کا انعقاد ہوا 4 2اور5 2 مارچ کو جاری رہنے والے پاکستان بازار میں جاپانی عوام کے ساتھ ساتھ
دیگر غیر ملکی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی4مارچ کو بازار کی افتتاحی تقریب ہوئی وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے بازار کا افتتاح کیا۔
تقر۔ پاکستانی بازار میں مختلف و نگا رنگ پروگرموں کے ساتھ پاکستان کھانوں کے علاوہ مو سیقی رقص اور قوالی کے پروگرام بھی پیش کیے گئی۔
پاکستانی بازار میں بچوں عورتوں مردوں کے ساتھ ساتھ مذہبی حلقوں نے بھی بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ قوالی پر بچوں عورتوں مردوں سمیت سفارتی عملے نے بھی دھمال ڈالی۔
پاکستان سے آئے ہوئے بد ر علی خاں قوال اور ان کے ہمنواوں نے بھرپور کارگردگی کا مظاہرہ کہا بدر علی خان کی قوالی کو نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی بہت پسند کیا۔
پاکستان بازار میں اتوار کے روز صبح سے لے کر شام تک پاکستانی اسٹالوں پر شائقین کا بے پناہ رش رہا ۔
بازار کی اختتامی تقریب میں سفیر پاکستانی نور محمد جاد مانی نے سب کا شکریہ ادا کیا
اور آخر میں سبز پاکستانی پرچم تلے سب کے ساتھ مل کر جیوے جیوے پاکستان کا مشہور ملی نغمہ بھی گایا پاکستان بازار کے انتظامات کو سفارتیعملے نے بھرپور طریقے سے انجام دیا بازار میں بدر علی خاں کی قوالی پر بے تحاشہ ڈالر بھی لٹانے کے ساتھ ساتھ بھرپور رقص بھی کیا گے
[nggallery id=112]