ٹوکیو: دنیا کے صف اول کے میموری ساز اداروں میں سے ایک ایلپیدا میموری کو بدھ کو ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کر دیا گیا جو کہ جاپان کی صنعتی تاریخ کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔
مصیبت زدہ فرم، جو 2009 میں حکومتی حمایت یافتہ امدادی منصوبے کی وجہ سے زندہ رہی تھی، نے 448 ارب ین کے مغلوب کن قرضے کی وجہ سے فروری کے اواخر میں دیوالیہ ہونے کی درخواست دی تھی۔
ایک مہینے کے ایام رعایت کے بعد ٹوکیو حصص مارکیٹ نے اسے ڈی لسٹ کر دیا جس کے بعد منگل کو ایک ین پر فروخت ہونے والے اس کے حصص کی خرید و فروخت بند ہو گئی۔
“آج سے ایلپیدا کے حصص کی کوئی خرید و فروخت نہیں ہو گی چونکہ کمپنی کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے،” ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے ایک ترجمان نے بدھ کو کہا۔
پچھلے ہفتے ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے کمپنی کے موجودہ صدر کو وصول کار مقرر کیا تھا۔