ٹیپکو کا کہنا ہے کہ 87 فیصد کلائنٹ نے ابھی کانٹریکٹ کی تجدید کرنی ہے

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کا کہنا ہے کہ اس کے 87 فیصد کارپوریٹ کلائنٹس نے ابھی اپنے کانٹریکٹوں کی تجدید کرنی ہے جن میں بجلی کے نرخوں میں 17 فیصد اضافہ شامل ہو گا۔

ٹیپکو نے مزید کہا کہ نرخ بڑھانے سے تخمینہ شدہ اضافی آمدن کے برعکس وہ رواں مالی سال 100 ارب ین کم حاصل کرنے کی توقع کر رہا ہے۔

کمپنی اس مہینے تنقید کی زد میں آئی تھی جب اس نے یکم اپریل سے کارپوریٹ صارفین کے لیے بجلی کے بل 17 فیصد بڑھانے کی مبہم شرائط کا اعتراف کیا۔ جنوری میں ٹیپکو نے کہا تھا کہ اضافہ 50 کلو واٹ یا زیادہ استعمال کرنے والی کمپنیوں پر لاگو ہو گا، اور اس سے اسے 400 ارب ین سالانہ زیادہ ملنے کی امید تھی جس سے وہ دوسری قسم کی توانائی پر منتقل ہونے کی اضافی لاگت برداشت کر سکتی۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا تھا کہ کارپوریٹ صارفین کو موجودہ کانٹریکٹ ایکسپائر ہونے تک نئے نرخوں کے حساب سے بل ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.