فوکوشیما نمبر 2 ری ایکٹر میں بہت زیادہ تابکاری، بہت کم پانی

ٹوکیو: جاپان کے تباہ حال ری ایکٹروں میں سے ایک میں ہلاکت خیز حد تک زیادہ تابکاری اور ٹھنڈا کرنے کے لیے شاید ہی کچھ پانی ہے، یہ انکشاف ری ایکٹر کی اندرونی جانچ پڑتال سے ہوا ہے جس سے پلانٹ کے استحکام پر شکوک دوبارہ زندہ ہو گئے ہیں۔

ننھے سے کیمرے، تھرما میٹر، ڈوزی میٹر اور آب پیما پر مشتمل ایک آلے کو ری ایکٹر نمبر 2 کا نقصان جانچنے کے لیے پچھلے سال کے سونامی کے بعد دوسری بار اس کے خول میں داخل کیا گیا تھا۔

انڈسٹریل اینڈو اسکوپ سے منگل کی جانچ سے سراغ لگا ہے کہ چیمبر کے اندر 10 گنا زیادہ ہلاکت خیز تابکاری موجود ہے۔

“شاید ایندھن کے ذرات نے کنٹینر کے اندر تابکاری کے درجے کو 70 سیورٹس فی گھنٹہ کی خطرناک حد تک پہنچا دیا ہے،” ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے ترجمان جونیچی ماتسوموتو نے کہا۔ پلانٹ سے ری ایکٹر میں پانی مسلسل پمپ کیا جا رہا ہے۔ “پانی کے درجے کا سراغ لگانے سے یہ پتا چلانے میں آسانی ہو گی کہ تابکاری پانی کہاں سے خارج ہو رہا ہے”۔

ماتسوموتو نے کہا کہ چیمبر میں پانی کی اصلی مقدار اندازے سے کہیں کم تھی، جس سے اعدا و شمار سے لگایا گیا اندازہ ناقابل اعتبار ثابت ہوا ہے۔

ڈائچی کے تین ری ایکٹروں میں پگھلاؤ ہوا تھا، لیکن نمبر 2 ری ایکٹر کی ہی جانچ کی گئی ہے چونکہ اس میں پیدا ہونے والی تابکاری کی مقدار نسبتاً کم ہے اور اس کا کنٹینر (خول) اس طرح سے ڈیزائن شدہ ہے کہ اینڈو اسکوپ باآسانی اندر جا سکے۔

ری ایکٹر نمبر دو کے اندر تابکاری کی شدید مقدار کا مطلب ہے کہ یہ کارکنوں کی رسائی میں نہیں ہے، تاہم ری ایکٹر کی عمارت کے کچھ حصے چند منٹ کے لیے رسائی میں ہیں جبکہ کارکنوں نے مکمل حفاظتی لباس پہنا ہوا ہو۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.