حکومت شاید جنوبی سوڈان کے مشن پر دوبارہ غور کرے

ٹوکیو: وزیر دفاع ناؤکی تاناکا نے جمعرات کو کہا کہ اگر لڑائی میں اضافہ ہوا تو حکومت جنوبی سوڈان میں کام کرنے والے گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے انجینئروں اور معاون عملے عارضی طور پر وہاں سے نکال سکتی ہے۔

اتوار تک جاپان کے جی ایس ڈی ایف کے 330 جوان اقوام متحدہ کے مشن کے تحت شمال مشرقی افریقی ریاست میں موجود تھے جن کا مقصد انتہائی درکار انفراسٹرکچر جیسا کہ سڑکیں، پل اور بندرگاہیں تعمیر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ جی ایس ڈی ایف کی ٹیم دارالحکومت جوبار میں قیام پذیر ہے۔

جنوبی سوڈان نے افریقہ کی سب سے بڑی قوم سوڈان، سے 9 جولائی کو آزادی کا اعلان کیا اور دنیا کا سب سے نیا ملک بنا تھا۔

تاہم، ملک کی شورش زدہ جونگلی نامی ریاست حالیہ خونی دھماکوں اور نسلی فسادات کی وجہ سے ادھڑ کر رہ گئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.