47 غیر ملکی ٹرینیوں نے نرسنگ کا امتحان پاس کر لیا

وزارت صحت نے پیر کو اعلان کیا کہ غیر ملکی ٹرینی قبول کرنے کے ایک منصوبے کے تحت اس سال مجموعی طور پر 47 انڈونیشیائی اور فلپائنی نرسوں نے نرسوں کے لیے قومی اجازت نامے کا امتحان پاس کیا۔

مالی سال 2008 میں معاشی شراکت داری کے معاہدوں کے تحت معرض وجود میں آنے والےمنصوبے کے تحت مجموعی طور پر 572 ٹرینی اس پروگرام میں شامل کیے گئے تھے۔

امتحان پاس کرنے کی شرح پچھلے برس کے مقابلے میں 7.3 فیصد بڑھی ہے، اور پہلی بار دوہرے ہندسوں میں پہنچی ہے۔ تاہم یہ تمام امتحان دہندگان کے اوسط پاس کرنے کی شرح 90 فیصد سے بہت کم ہے۔

چونکہ غیرملکی ٹرینیوں کے پاس ہونے کی کم ترین شرح کو مسئلے کے طور پر دیکھا گیا ہے، اس لیے وزیر صحت، محنت اور ویلفیئر نے جمعے کو کہا کہ حکومت اگلے سال سے ان کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں ٹیسٹ میں ہر کانجی حرف کے لیے ایک ہیراگانا کی شمولیت اور ٹیسٹ کے لیے اضافی وقت شامل ہے۔

غیر ملکی ٹرینیوں نے ابتدائی منصوبے کے تحت میڈیکل اداروں میں معاون نرسوں کا کام کرتے ہوئے تین سالوں میں یہ امتحان پاس کرنا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.