جاپان نے ورلڈ بینک کے لیے امریکی انتخاب کی حمایت کا اعلان کر دیا

ٹوکیو: جاپان کی حکومت نے امریکہ کی طرف سے ورلڈ بینک کے نئے صدر کے لیے نامزد کردہ کورین نژاد امریکی جم یونگ کم کی ٹوکیو آمد کے موقع پر اپنی حمایت ان کے پلڑے میں ڈال دی۔

امریکی صدر باراک اوباما نے پچھلے ماہ ڈارٹ ماؤتھ کالج کے صدر کم، جو امریکہ میں ایڈز کے خلاف عالمی طبی مہم کے لیے جانے جاتے ہیں، کو ورلڈ بین کی صدارت کے لیے آگے کیا تھا۔

1944 میں ورلڈ بینک کے قیام سے اس کا صدر ہمیشہ واشنگٹن منتخب کرتا آیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.