جاپان نے شمالی کوریا کی طرف سے راکٹ لانچ کے معائنے کے لیے مبصرین بھیجنے کی دعوت مسترد کر دی

ٹوکیو: جاپان نے شمالی کوریا کی طرف سے راکٹ لانچ کا معائنہ کرنے کے لیے مبصرین بھیجنے کی دعوت مسترد کر دی ہے جسے ٹوکیو اور اس کے اتحادی میزائل ٹیسٹ کے لیے آڑ کا نام دیتے ہیں۔

“یہ غیر مناسب ہے کہ جاپانی مبصرین راکٹ لانچ کے معائنے کا حصہ بنیں،” اعلی حکومتی ترجمان اوسامو فوجیمورا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ نے جاپان کی ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے مبصرین کو دعوت دی تھی۔

“جاپان نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ راکٹ لانچ نہ کرے،” انہوں نے کہا۔

پیانگ یانگ نے کہا ہے کہ وہ 12 سے 16 اپریل کے دوران مدار میں سیٹلائٹ چھوڑے گا جس کا مقصد بانی صدر کِم اِل سُنگ کی 100 ویں سالگرہ کو یادگار بنانا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ یہ پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.