2 ہلاک، 163 زخمی، ٹائفون کی طاقت والے طوفان سے ٹریفک مفلوج

ٹوکیو: منگل کو ٹائفون کی طاقت والے ایک طوفان نے جاپان میں سفر کی افراتفری پیدا کر دی، جبکہ شدید ہواؤں اور بارش نے کم از کم دو لوگوں کو ہلاک اور ہزاروں لوگوں کو 23 صوبوں میں پھنسا ہوا چھوڑ دیا۔

150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہواؤں کے جھکڑ مغربی جاپان میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ ساحلی علاقوں میں ممکنہ طور پر اس سے بھی شدید ہوائیں چل سکتی ہیں؛ یہ بات جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہی۔

پورے ملک میں کم از کم 163 لوگ اچانک جھکڑ سے اڑ کر کسی چیز میں لگنے، یا کوئی ملبہ ٹکرا جانے سے زخمی ہوئے۔

ایجنسی کی طرف سے مغربی جاپان میں ممکنہ ٹورنیڈو کے انتباہ کے بعد ائیرلائنوں نے 550 سے زائد پروازوں کو گراؤنڈ کر دیا اور کئی ایک ٹرین سروسز معطل کر دی گئیں۔

وسطی تویاما صوبے میں ایک 81 سالہ بوڑھا آدمی اس وقت مر گیا جب شیڈ پر ہوا چلی اور اسے گرا کر بوڑھے کو نیچے مقید کر دیا۔

شیکوکو، کاگاوا صوبے میں ایک 69 سالہ خاتون ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئی جب ایک وئیر ہاؤس گر گیا۔

پیشن گوئی کرنیوالوں نے کہا ہے کہ بحر جاپان (مشرقی سمندر) میں کم دباؤ والا نظام ملک پر سرد محاذ پیدا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے شدید بارشیں اور ہوائیں آ رہی ہیں۔

“یہ کسی ٹائفون کے مرکز کی طرح ہے، لیکن ٹائفون نسبتاً زیادہ تیزی سے حرکت کر رہا ہوتا ہے،” جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے ایک ترجمان نے کہا، اور مزید اضافہ کیا کہ یہ خاصی “نایاب” صورتحال ہے۔

موسمیاتی ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ شدید ہوائیں شمال کی طرف مغرب میں حرکت کریں گی، جس سے 10 میٹر تک اونچی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔

“خاص طور پر بحر جاپان (کی شمالی) طرف شدید ہواؤں کی توقع ہے،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.