تاتیاما میوزیم کے اہلکاروں کی طرف سے جاپان کے شمالی الپس میں واقع تاتیاما کے پہاڑی سلسلے سے دریافت شدہ ایک برفانی تودے کو جاپانی سوسائٹی آف آئس اینڈ اسنو کی طرف سے جاپان کا پہلے گلیشئر ہونے کی سند مل گئی ہے۔
اس سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ روس کے جزیرہ نما کاماچاتکا کے جنوب میں مشرقی ایشیا میں گلیشیئر نہیں پائے جاتے۔
“جاپان جیسے گرم علاقے میں گلیشیئر کی موجودگی کی کی تصدیق ایک بڑی دریافت ہے،” 67 سالہ یوشیوکی فوجی نے کہا جو سوسائٹی کے سابقہ چئیرمین ہیں۔ یہ دریافت سوسائٹی کے جرنل کے مئی کے شمارے میں شائع کی جائے گی۔
جاپانی سوسائٹی آف اسنو اینڈ آئس جاپان میں گلیشیئر کی تصدیق کرنے والا اکلوتا ادارہ ہے۔ سوسائٹی نے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کی، جس کے بعد یکم اپریل کو اس نے برف کے ٹکڑے کو گلیشیئر کے طور پر شناخت کر لیا۔
سوسائٹی کے جرنل کے 4 سالہ مدیر اعلی اور جاپان کی موسمیاتی ایسوسی ایشن کی ہوکائیدو شاخ کے مشیر کیشی اشیموتو نے تبصرہ کیا،” مختلف لوگوں نے مختلف جگہوں پر تحقیقات کی ہیں، تاہم وہ کسی چیز کی تصدیق میں ناکام رہے تھے،”۔