اوکی ناوا میں بظاہر خودکشی سے ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی دریافت

ناگو: پولیس نے بدھ کو کہا کہ ناگو، اوکی ناوا کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایک افسر کو مردہ پایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس آدمی کے ساتھی اہلکاروں نے قریباً دوپہر پونے ایک بجے گولی چلنے کی آواز سنی۔ انہوں نے 36 سالہ افسر کو سر سے نکلتے خون میں لت پت پایا جبکہ اس کے پاس آتشیں ہتھیار پڑا ہوا تھا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ تھوڑی ہی دیر بعد مر گیا۔

پولیس اس کیس کو خودکشی کے طور پر دیکھ رہی ہے لیکن ابھی تک انہیں خودکشی کی کوئی وجہ نہیں مل سکی۔ مذکورہ افسر اپنے عہدے پر نیا آیا تھا، اور اسے ناگو پولیس اسٹیشن پر 28 مارچ کو تعینات کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.