اے آئی جے کے صدر، 3 عہدے داروں کی دائت میں بطور حلفی گواہان طلبی

ٹوکیو: 109.2 ارب ین کے پنشن فنڈ گنوا دینے والے اسکینڈل میں ملوث کمپنی کے صدر اور تین عہدیداروں کو 13 اپریل کو دائت میں بیان حلفی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

اے آئی جی انویسٹمنٹ ایڈوائزرز کے صدر کازوہیکو آساکاوا، اے آئی جے سیلز یونٹ آئی ٹی ایم سیکیورٹیز کو کے صدر  ہیدیاکی نیشیمورا، اے آئی جے بورڈ ممبرشی گیکو تاکاہاشی اور اے آئی جے کے مشیر ایساؤ اشی یاما گواہان حلفی کے طور پر پیش ہوں گے۔

اے آئی جے پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سرمایہ کاری کے نتائج بڑھا چڑھا کر بیان کر کے اپنے کلائنٹس کا روپیہ گنوا دیا جو انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے لیے بچا کر رکھا تھا۔

آساکاوا نے 27 مارچ کو دائت کے سامنے حلف اٹھائے بغیر دئیے گئے بیان میں معافی مانگی تھی اور اسے مبہم اور ٹال مٹول والے جوابات دینے پر سخت سرزش بھی کی گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.