فوکوشیماپلانٹ سے اسٹرانشیم پر مشتمل پانی سمندر میں خارج

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے اہلکاروں نے جمعرات کو کہا کہ مصیبت زدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے اسٹرانشیم 90 پر مشتمل تابکار پانی سمندر میں خارج ہو گیا۔

اسٹرانشیم 90، اسٹرانشیم کا ایک تابکار ہم جاء ہے جس کی نصف عمر 28.8 سال ہے۔ ٹیپکو نے کہا کہ یہ رساؤ تابکاری سے عارضی صفائی کے نظام سے منسلک پائپ سے ہوا ہے، اور پانی اس سے قبل کچھ صفائی کے عمل سے گزر چکا تھا۔

ایک بار ری ایکٹروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کر لیے جانے والے پانی میں بھاری مقدار میں تابکار مادے جیسا کہ سیزیم اور اسٹرانشیم موجود ہوتے ہیں، اور اسے پانی صاف کرنے والے مرکز میں رکھا جاتا ہے تاکہ اسے بازیافت کر کے پھر سے ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

ٹیپکو کے مطابق خیال ہے کہ پانی قریباً دو گھنٹے تک رستا رہا جب اسے رات دو بجے کے کچھ ہی دیر بعد روکا گیا۔

ٹیپکو نے کہا کہ اس کے خیال میں اسٹرانشیم کا حامل قریباً 12 ٹن پانی سمندر میں خارج ہوا۔

فوکوشیما پلانٹ سے اسٹرانشیم کے اخراج کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.