مہنگا ین جاپان سے باہر پیداوار کی ترغیب بن رہا ہے: گھوسن

نیویارک: اگرچہ ین ڈالر کے مقابلے میں کچھ نرم ہوا ہے تاہم مہنگا ین اب بھی جاپان سے تعلق رکھنے والی کار مارکیٹوں کے لیے “اصل باد مخالف” ہے؛ یہ بات رینالٹ نسان کے چیف کارلوس گھوسن نے بدھ کو کہی۔ “میں اسے شکست نہیں کہتا؛ لیکن پھر بھی یہ صورتحال تمام جاپانی برآمد کنندگان کے لیے باد مخالف کی حیثیت رکھتی ہے،” رینالٹ نسان الائنس کے چیف ایگزیکٹو کارلوس گھوسن نے 2012 نیویارک انٹرنیشنل آٹو شو کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کوبتایا۔

“بہت سی ایسی جاپانی کمپنیاں ‘پیداوار کو جاپان سے باہر منتقل’ کر رہی ہیں”، گھوسن نے کہا۔

نسان نے امریکہ کے لیے اپنی برقی نسان لیف کار کی پیداوار امریکہ منتقل کرنے کے درمیانی مراحل میں ہے۔ یورپ کے لیے نسان لیف کی پیداوار برطانیہ منتقل کر دی جائے گی۔

منگل کو جاری کیے گئے نسان کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مارچ میں اس کی امریکی پیداوار 12.5 فیصد کے اضافے سے گذشہ برس کے مقابلے میں 136,317 یونٹس تک بڑھ گئی، یا جسے کمپنی “کمپنی کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ مہینہ” کہتی ہے۔

گھوسن کے مطابق نسان کے امریکی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار نے یورپ میں اس کی گرتی ہوئی فروخت کی تلافی نہیں کی۔

“ہماری بنیادی مارکیٹ چینی مارکیٹ ہے، اس کے بعد جاپانی مارکیٹ اور اس کے بعد امریکی مارکیٹ،” انہوں نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.