حکومت ری ایکٹر دوبارہ چلانے کا نیا معیار وضع کرے گی

صوبہ فوکوکی میں واقع اوئی ایٹمی بجلی گھر کے بند پڑے ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے کا عزم کرتے ہوئے وزیر اعظم یوشیکو نودا نے ایٹمی سیفٹی سے متعلق وزراء کو ہدایت دی کہ فوکوشیما نمبر ایک ایٹمی بجلی گھر کے بحران سے سیکھے گئے اسباق کی روشنی میں جلد از جلد نیا حفاظتی معیار تشکیل دیا جائے۔ کانسائی الیکٹرک کو کے اوئی میں واقع بجلی گھر کے نمبر 3 اور 4 ری ایکٹروں کے ممکنہ دوبارہ آغاز پر بات چیت کرنے کے لیے میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔

حکومت متعلقہ وزراء کی اگلی میٹنگ، جو اس ہفتے کے آخر میں ہونا طے پائی ہے، میں نیا حفاظتی معیار پیش کرے گی، اور ری ایکٹروں کو دوبارہ فعال کرنے کے سلسلے میں متعلقہ مقامی حکومتوں کو درخواستیں کرنے کے لیے دلائل تیار کرنا شروع کرے گی، جس میں فوکوئی کی صوبائی حکومت بھی شامل ہے۔ فوکوئی کے گورنر ایسّی نیشیکاوا نے مرکزی حکومت سے درخواست کی تھی کہ فوکوشیما صوبے کے ایٹمی حادثے سے حاصل شدہ علم اور سیکھے گئے اسباق کی روشنی میں نیا حفاظتی معیار تشکیل دیا جائے۔

حکومت سے توقع ہے کہ وہ نئے حفاظتی معیار کو باآسانی سمجھ میں آنے والے انداز میں پیش کرے گی۔

“یہ کوئی زیادہ وقت نہیں لے گا کہ حکومت ری ایکٹروں کو ممکنہ طور پر دوبارہ چلانے کے معاملے میں مقامی حکومتوں اور رہائشیوں کی فہم میں اضافہ کرنے کے لیے وضاحتی نشستوں کا انعقاد شروع کر دے،” ایک حکومتی ذرائع نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مقامی حکومتوں کو جلد از جلد درخواستیں کرنے کی تیاری میں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.