ڈی پی جے کی اتحادی پی این پی نے کامےئی کو سربراہی سے فارغ کر دیا

ٹوکیو: دی پیپلز نیو پارٹی ( پی این پی)، جو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کی جونیئر اتحادی جماعت ہے، نے جمعے کو اعلان کیا کہ پارٹی کے سربراہ شیزوکا کامےئی نے پی این پی کی طرف سے کنزیومر ٹیکس بڑھانے کے بل پر اختلافات کی بنا پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

پچھلے جمعے کو کابینہ کی طرف سے بل کی منظوری پر، کہ جس میں پی این پی کے رکن اورمالیاتی خدمات کے وزیر شوزابورو جیمی بل کی حمایت کر کے کامےئی کی خواہشات کے خلاف گئے تھے، کامےئی نے کہا تھا کہ ان کے پاس اپنی جماعت کو اتحاد میں سے نکالنے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

تب سے پارٹی اس معاملے پر تقسیم کا شکار ہے۔ جمعرات کو پی این پی کے آٹھ میں سے چھ قانون سازوں نے کامےئی کو تبدیل کرنے اور پارٹی کو حکمران اتحاد میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پی این پی نے ابھی تک کسی اور کو کامےئی کی جگہ پارٹی سربراہ کے طور پر نامزد نہیں کیا، اگرچہ جیمی اور سیکرٹری جنرل میکیو شیموجی ممکنہ خوش قسمت امیدواروں میں گنے جا رہے ہیں۔

کامےئی نے اس سے پہلے ہی اپوزیشن سن رائز پارٹی کے سربراہ تاکیو ہیرانوما اور ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت بنانے کے ارادے کا اظہار کیا ہوا ہے۔ نئی جماعت جس کا نام نیو سن رائز پارٹی ہو گا، کو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اور اپوزیشن پارٹیوں کے شاکی اراکین کی حمایت حاصل ہونے کا امکان ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.