امریکی کوسٹ گارڈز کی توپوں نے سونامی شپ کو چار گھنٹے بعد ڈبو دیا

خلیج الاسکا سے پرے: جاپان کے آسیبی جہاز کا طویل اور تنہا سفر ختم ہو گیا ہے۔

ایک امریکی کوسٹ گارڈ کٹر جہاز نے بے یار و مددگار پڑے 164فٹ (50 میٹر) لمبے ‘ریوؤ ان مارو’ نامی جہاز پر جمعرات کو توپ کے گولے داغ دئیے، جس سے اس کا سفر تمام ہوا جو کہ پچھلے سال سونامی کے بہا لے جانے سے شروع ہوا جو اسے بحر الکاہل میں بھٹکتا چھوڑا گیا تھا۔

جہاز خلیج الاسکا میں 1000 فٹ (305 میٹر) گہرے پانیوں میں ڈوب گیا، جو کہ زمین سے 150 میل (240 کلومیٹر) دور واقع ہے۔

عملے نے آسیبی جہاز پر انتہائی دھماکہ خیز مواد کی پے در پے ضربیں لگائیں، اور جلد ہی ‘ریوؤ اُن مارو’ شعلوں میں گھر گیا، اس میں پانی پڑنا اور وہ ڈوبنا شروع ہو گیا۔

خلیج پر سے دھوئیں کا بہت بڑا ستون دیکھا جا سکتا تھا۔

کوسٹ گارڈ نے جہاز رانوں کو پرے رہنے کی ہدایت کی تھی، اور یہی کچھ ایوی ایشن نے پائلٹوں کو بھی کہا۔ کوسٹ گارڈ کے ایک سی 130 طیارے کے عملے نے آپریشن کی نگرانی کی۔

“قریباً چار گھنٹوں میں جہاز پانی میں گُم ہو گیا”، چیف پیٹی آفیسر کِپ واڈلو نے جونیو میں کہا۔

اہلکاروں نے فیصلہ کیا تھا کہ جہاز کو ڈبو دیا جائے بجائے کہ اس کے ادھر ادھر بھٹکتے پھرنے کا رسک لیا جائے اور شمالی امریکہ اور ایشیا کے مابین مصروف بحری راستوں کے لیے خطرہ پیدا کیا جائے۔

جہاز میں کوئی بتی یا پیغام رسانی کا نظام نہیں تھا اور اس کے ٹینک میں دو ہزار گیلن سے زیادہ ڈیزل ایندھن لے جانے کی گنجائش تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.