کاناگاوا: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ایک 73 سالہ بوڑھے شخص کو کاناگاوا صوبے میں پارک شدہ ایک پولیس کار کو چرانے کے شبہے میں زیر حراست لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ماکوتو اشی کاوا کے طور پر شناخت کیے جانے والے اس آدمی پر بدھ کو صبح سات بجے کے قریب ساگامی ہارا اسٹریٹ سے کار اڑانے کا الزام ہے۔ کار کے ذمہ دار دونوں افسران قریبی اپارٹمنٹ میں ہنگامی کال کا جواب دینے میں مصروف تھے اور انہوں نے کار کو غیرمقفل اور چلتے انجن کے ساتھ چھوڑ دیا تاکہ سرخ بتی جلتی بجھتی رہے۔
جب اشی کاوا کار میں داخل ہوا تو الارم بج اٹھا جس سے افسر ہوشیار ہو گئے۔ انہوں نے اس کا کوئی 85 میٹر تک پیچھا کیا جس کے بعد اس نے کار روک لی۔ اطلاعات کے مطابق اشی کاوا، جس کے پاس ڈرائیور لائسنس نہیں ہے، گرفتاری کے وقت مخمور حالت میں تھا اوراس نے افسران کو بتایا، “میں پولیس کار میں ایک چھوٹا سا جھولا لینا چاہتا تھا،”۔