جاپان کے قرضے کے پہاڑ میں اضافہ کرتے ہوئے دائت نے 90.3 ٹریلین ین کا بجٹ پاس کر دیا

ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو 90.3 ٹریلین ین کے بجٹ کی منظوری دی، جس میں سے قریباً نصف کے لیے فنڈز نئے بانڈز کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے جو جاپان کے ضخیم قرض کے پہاڑ میں مزید اضافہ کر دے گا۔

اگرچہ اپوزیشن کے زیر کنٹرول دائت کے ایوان بالا نے دن کے شروع میں بجٹ کو نامنظور کر دیا تھا لیکن پھر بھی پچھلے ماہ جاپان کے ایوان زیریں میں منظور ہونے والے مسودے کی بدولت بجٹ پاس ہو گیا۔

“بجٹ قانونی تھا، اور آئین کے مطابق تھا،” ایک پارلیمانی اہلکار نے کہا۔

طاقتور ایوان زیریں کے فیصلوں کو ایوان بالاکے ساتھ تنازعے کی صورت میں فوقیت حاصل ہوتی ہے اور ایوان بالا کو بھیجے جانے کے 30 دن کے بعد انہیں خودبخود قانون کا درجہ حاصل ہو جاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 2012-2013 کے مالی سال میں جاپان کے اخراجات شاید تاریخ میں سب سے زیادہ ہوں، جو کہ اضافی عوامی اخراجات جیسا کہ پچھلے سال کے زلزلے و سونامی سے متاثرہ ملک کے شمال مشرقی علاقے کی تعمیر نو کے اخراجات کے بعد 96 ٹریلین ین تک پہنچ جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.