ساکائی: پولیس نے جمعے کو کہا کہ ساکائی، صوبہ اوساکا میں ایک گودام کو لگنے والی آگ میں قریباً آٹھ ہزار سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق، جیونیس ٹرانسپورٹیشن کمپنی سے تعلق رکھنے والے ایک گودام میں جمعرات کو علی الصبح آگ بھڑک اٹھی۔ ایک ملازم نے قریباً رات ساڑھے بارہ بجے پولیس کو اطلاع دی۔ فائر فائٹروں کو آگ پر قابوپانے میں چار گھنٹے لگے جس نے 860 مربع میٹر کے فرشی رقبے کو تباہ کر دیا جہاں آٹھ ہزار نئی نکور سائیکلیں موجود تھیں۔
پولیس نے کہا کہ آگ لگنے کے وقت تین ملازمین گودام میں کام کر رہے تھے، تاہم وہ آگ لگنے کی وجوہات پر کوئی روشنی نہ ڈال سکے۔