جاپان نے ٹوکیو کے تین مقامات پر میزائل دفاعی نظام تعینات کر دیا

ٹوکیو: جاپا ن نے ٹوکیو میں میزائل بیٹریاں نصب کر دی ہیں جبکہ بحری جہاز بھی روانہ کر دئیے ہیں، دوسری طرف شمالی کوریا راکٹ لانچ کے لیے حتمی تیاریاں کر رہا ہے جو پورے کرہ ارض سے ہونے والی سخت ترین تنقید کے باوجود اس ہفتے متوقع طور پر ہونے جا رہا ہے۔

پیانگ یانگ کہتا ہے کہ وہ  12 سے 16 اپریل کے دوران مدار میں سیٹلائٹ چھوڑے گا جس کا مقصد بانی صدر کِم اِل سُنگ کی 100 ویں سالگرہ کو یادگار بنانا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ یہ پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

جاپان کی طرف سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب قیاس کے مطابق شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار والے راکٹ کے پہلی مرحلے کو لانچ پیڈ تک پہنچا دیا ہے۔

ایک تجزیہ نگار نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا راکٹ لانچ پر ہونے والی عالمی تنقید کے ردعمل میں ایک اور ایٹمی تجربہ کر سکتا ہے۔

2009 میں بھی جاپان نے پیانگ یانگ کی طرف سے آخری بار راکٹ داغنے کی وجہ سے میزائل دفاعی نظام کی تیاریوں کا حکم دیا تھا۔ اس راکٹ لانچ نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی تنقید کو دعوت دی اور الگ تھلگ ریاست پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا باعث بنا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.